شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ٹاؤن ہال چترال میں شہادت فاروق و حسین کانفرنس ،شاہی مسجد میں جمعے کا خطبہ پھر برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی لے لیے ریلی نکالی جائے گی۔ حافظ خوش ولی خان سرپرست اعلٰی تنظیم اہل سنت والجماعت ضلع چترال

ٹاؤن ہال چترال میں شہادت فاروق و حسین کانفرنس ،شاہی مسجد میں جمعے کا خطبہ پھر برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی لے لیے ریلی نکالی جائے گی۔ حافظ خوش ولی خان سرپرست اعلٰی تنظیم اہل سنت والجماعت ضلع چترال

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) تنظیم اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمایکم محرم الحرام 22۔ ستمبر کو ٹاؤن ہال چترال میں شہادت فاروق و حسین کانفرنس منعقد کی جائے گی جس سے چترال کے مذہبی ، سیاسی اور دوسرے دانشور خطاب کریں گے۔ تنظیم اہل سنت والجماعت کے سرپرست اعلیٰ حافظ خوش ولی خان نے چترال پریس کلب میں صحافیوں کو اس دن کی مصروفیات کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ کانفرنس سے پہلے وہ شاہی بازار چترال کے جامع مسجد میں خطبہ جمعہ دیں گے جوکہ 12بجے شروع ہوگی جبکہ نماز جمعہ کے فوراً بعد جامع مسجد شاہی بازار سے برما کے روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی جائے گی جوکہ مختلف راستوں سے گزرکر پی آئی اے چوک میں صرف 10منٹ دورانیہ کے ایک جلسے پر احتتام پذیر ہوگی جہاں سے شرکائے جلسہ ٹاؤن ہال پہنچ جائیں گے ۔ا نہوں نے ایمانی جذبات سے بھرپور چترالی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلی اور کانفرنس میں شرکت میں جوق درجوق شرکت کریں۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے