شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / برما کے مسلمانوں کو ان کے ناکردہ گناہو ں کی سزا دی جارہی ہے لیکن عالم اسلام خاموش تماشائی ہے ۔اہل سنت والجماعت ضلع چترال

برما کے مسلمانوں کو ان کے ناکردہ گناہو ں کی سزا دی جارہی ہے لیکن عالم اسلام خاموش تماشائی ہے ۔اہل سنت والجماعت ضلع چترال

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز)برما کے روہنگیا مسلمانو ں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے اور مسلمانوں پر ظلم وبربریت پر عالم اسلام کی مجرما نہ خاموشی پر احتجاج کے لئے جمعہ کے روز اہل سنت والجماعت چترال کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت تنظیم کے صدر حافظ خوش ولی خان اور ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کی جوکہ شاہی بازار کے جامع مسجد سے شروع ہوکر پی آئی اے چوک میں جلسہ عام میں بدل گئی ۔ جلسے سے حافظ خوش ولی خان اور مغفرت شاہ کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ برما کے مسلمانوں کو ان کے ناکردہ گناہو ں کی سزا دی جارہی ہے لیکن عالم اسلام خاموش تماشائی ہے ۔ا نہوں نے حکومت پرزور دیتے ہوئے کہاکہ وہ امریکہ سے خائف ہونے کی بجائے برما کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں آواز بلند کرے۔ جلسہ بعد میں پرامن طور پر منتشر ہوگیا ۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے