شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بعض افراد بجلی کے نام پر سیاست کررہے ہیں جن کا اپنا معا ش اور کاروباروسطی ٹاؤن کے ساتھ منسلک ہے ۔ضیاء الرحمٰن سینئر وائس پریزیڈنٹ پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال

بعض افراد بجلی کے نام پر سیاست کررہے ہیں جن کا اپنا معا ش اور کاروباروسطی ٹاؤن کے ساتھ منسلک ہے ۔ضیاء الرحمٰن سینئر وائس پریزیڈنٹ پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ضیاء الرحمٰن نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا جب سے وسطی ٹاؤن کو گولین گول 2 میگا واٹ بجلی کی فراہمی شروع ہوئی ہے چترال واقعی میں ایک شہر کا منظر پیش کررہا ہے ۔ وسطی ٹاؤن میں(گائنی اور چلڈرن ہسپتال،ڈسٹرکٹ ہیدکوارٹرہسپتال اور الخدمت ڈائگناسٹک سنٹر شامل ہیں) ان کے علاوہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے اور اعلیٰ عدلیہ کے پرائیویٹ دفاتر اور چترال بازار کے دوکانات اور مارکیٹ واقع ہیں جو کہ بجلی آنے کی وجہ سے پھر سے آباد ہوگئے ہیں۔اس سے قبل بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال اور وسطی ٹاؤن اندھیروں میں ڈوبا تھا۔ہسپتال میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مریض شدید مشکلات اور پریشانیوں سے دوچار تھے ٹیسٹ اور الٹرساؤنڈاور ایکسرے ہسپتال سے باہر پرائیویٹ لیبارٹریز میں کرائے جاتے تھے۔ مریض شدید گرمی میں وارڈ کی ؂بجائے ہاتھوں میں کنولا اور یورین پیگ تھامے ہسپتال کی سبز زار میں جمع ہوتے تھے۔چترال بازار میں کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔کمپیوٹر ز ،موبائلز اور الیکٹرانکس کی دوکانیں بجلی کی راہ دیکھتے تھے ویلڈر اور مشنری کی دونیں تقریبا بند ہو چکی تھی ۔ان نامساعدحالات میں ( آیس آر ایس پی )کی جانب سے وسطی ٹاؤن کے مسائل کو دیکھتے ہوئے وسطی ٹاؤن کو بجلی دینا ایک احسن اور قابل تعریف فیصلہ ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ مگر بد قسمتی سے بعض افراد بجلی کے نام پر سیاست کررہے ہیں۔ جن کا اپنا معاش اور کاروبار وسطی ٹاؤن کے ساتھ منسلک ہے ۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے