شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / آئیندہ والی الیکشن میں کامیابی عوامی نیشنل پارٹی کی ہی ہو گی اور یہ ہی جماعت قوم کی دوبارہ خدمت کر ے گی…عیدالحسین ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی

آئیندہ والی الیکشن میں کامیابی عوامی نیشنل پارٹی کی ہی ہو گی اور یہ ہی جماعت قوم کی دوبارہ خدمت کر ے گی…عیدالحسین ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی

بونی( نمائندہ چترال آفیئرز) عوامی نیشنل پارٹی آپر چترال کا اجلاس فضل الرحمن صدر عوامی نیشنل پارٹی آپر چترال ہاوس بونی میں منعقد ہوا جس میں ضلعی قائیدیں کے علاوہ اپر چترال کے کار کنان کی کثیر تعداد شر کت کی اجلاس کی صدارت ریٹاٗرڈ پروفیسر نائب صدر اے این پی سعید اللہ جان نے کی اجلاس میں اے این پی کو چترال میں مضبوط اور مستحکم کر نے کاغزم کیا گیا مقرریں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی وہ منظم اورعوام دوست جماعت ہے ان کی سابقہ اور موجودہ کارکردگی سے لوگ متاثر ہو کر مختلف جماعتوں کو چھوڑ کر اے این پی میں شامل ہو رہے ہیں علاقہ سنوعر اور یارخوں کے کئی گاون اے این پی میں شمولیت اختیار کر نے کے لیے بلکل تیار ہیں صوبائی اورضلعی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان لوگوں کی سیاسی جذبات کا خیال رکھیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عیدالحسین نے خطاب کی اور اے این پی کی خدمات پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا چترال کے لیے عوامی نیشنل پارٹی کے خدمات قابل تعریف اور ناقابل فراموش ہیں چترال میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہو چکے ہیں وہ تمام کے تمام عوامی نیشنل پارٹی کی دور حکومت میں ہوئے ہیں اج ہمارے سیاسی نمائیدے اس دور کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں حالانکہ اس وقت ان کی پارٹی کا کوئی ایک کونسلر بھی اقتدار میں موجود نہیں تھے انہوں نے حاضرین کو یقین دلایا کہ ائیندہ انے والی الیکشن میں کامیابی عوامی نیشنل پارٹی کی ہی ہو گی اور یہ ہی جماعت قوم کی دوبارہ خدمت کر ے گی موقع پر کئی فراد ا نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا اخر میں یہ اجلاس صدرے محفل سعید اللہ جان کی صدراتی خطبے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے