شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اپر چترال میں محکمہ خوراک کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور نگرا نی کا عمل تیز کرنے کے لئے ڈی ایف سی کی اضافی پوسٹ کی منظوری دی گئی۔ سردار حسین رکن صوبائی اسمبلی

اپر چترال میں محکمہ خوراک کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور نگرا نی کا عمل تیز کرنے کے لئے ڈی ایف سی کی اضافی پوسٹ کی منظوری دی گئی۔ سردار حسین رکن صوبائی اسمبلی

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) اپر چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سید سردار حسین شاہ نے کہا ہے کہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں جمعرات کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں چترال میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں غوروحوض کیا گیا جس میں بونی شاگرام روڈ شامل اور ریچ کے مقام پر اسٹیل پل شامل تھا ۔ مقامی میڈیا کے ساتھ ٹیلی فونی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپر چترال میں محکمہ خوراک کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور نگرا نی کا عمل تیز کرنے کے لئے ڈی ایف سی کی اضافی پوسٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بونی شاگرام روڈ کے لئے وفاقی حکومت سے فنڈز کی بروقت حاصل کی جائے ۔ اجلاس میں چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخار الدین اور سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ایگزیکٹیو انجینئر مقبول اعظم بھی موجود تھے

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے