شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال میں دور جدید کی شدید دینی و عصری ضرور ت کو مد نظر رکھ کر الدورۃ اللغتہ العربیہ ( لینگویج کورس)کا آغاز کیا جارہا ہے۔

چترال میں دور جدید کی شدید دینی و عصری ضرور ت کو مد نظر رکھ کر الدورۃ اللغتہ العربیہ ( لینگویج کورس)کا آغاز کیا جارہا ہے۔

چترال ( ارشاد اللہ شاد ؔ ) تمام طالبان علوم نبوت، معلمین علوم دینیہ اور مبلغین دین متین کو نہایت مسرت کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ گورنمنٹ دارالعلوم چترال میں دور جدید کی شدید دینی و عصری ضرور ت کو مد نظر رکھ کر الدورۃ اللغتہ العربیہ ( لینگویج کورس)کا آغاز کیا جارہا ہے۔
’’عربی کی اہمیت ‘‘
1۔ قرآن کریم ااور احادیث مبارک کو سمجھنے کیلئے عربی زبان نا گزیر ہے۔
2۔ حج اور عمرے کی ادائیگی کے دوران قدم قدم پر عربی کی ضرورت پڑتی ہے ۔
3۔ عرب ممالک میں روزگار کیلئے جانے والوں کو عربی ہی سے واسطہ پڑتا ہے۔
4۔ دین مبین کی عظیم خدمت دعوت تبلیغ کیلئے عربی کی اہمیت مُسلّم ہے۔
5۔ عربی دنیا کی تیسری بڑی زبان ہے۔
الدورۃ اللغتہ العربیہ ( لینگویج کورس ) کا آغاز گورنمنٹ دارالعلوم شاہی مسجد چترال میں 4اکتوبر بروز بدھ کو ہو رہا ہے۔ مذکورہ کورس دارالعلوم کے زیر انتظام بعد الظہر 2:30ہوا کرے گااور ہفتے میں چار کلاسیں ہونگی۔جملہ اھالیان علاقہ سے استدعا ہے کہ اس عظیم کورس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرے ۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے