شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / شہزادہ سکندر الملک کی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات

شہزادہ سکندر الملک کی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ چترال آفیئرز) رہنما تحریک انصاف شہزادہ سکندر الملک نے بنی گالا میں پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چترال کی سیاسی صورتحال ، چترال میں موجود مختلف مسائل کے علاوہ مستوج ضلع کی بحالی پر خصوصی بات چیت ہوئی۔ شہزادہ سکندر الملک نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو ترجیحی بنیادوں پر چترال کو دو ضلعوں میں تقسیم کرنے کے منصوبے پر کام چاہیے کیونکہ یہ اپر چترال کی عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے شہزادہ سکندر الملک کو یقین دلایا کہ مستوج ضلع کی بحالی کا ان کا وعدہ ہر حال میں پورا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے بعد وہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ چترال کا دورہ کریں گے جہاں مستوج ضلع کی بحالی کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔۔
چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے چار لاکھ روپے کا چیک بھی شہزادہ سکندر الملک کے حوالے کیا یہ رقم تورکھو کے مقام پر جلائے گئے پل پر خرچ کیے جائیں گے۔۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے