شہ سرخیاں
Home / پاکستان / این ٹی ایس ٹیسٹ کی فیس آدھی کرنے کا حکم … جسٹس میاں ثاقب نثار چیف جسٹس آف پاکستان

این ٹی ایس ٹیسٹ کی فیس آدھی کرنے کا حکم … جسٹس میاں ثاقب نثار چیف جسٹس آف پاکستان

اسلام آباد (نمائندہ چترال آفیئرز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سرکاری ملازمتوں کیلئے ہونے والے این ٹی ایس ٹیسٹ کی فیس آدھی کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایک طالبعلم کی طرف سے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا گیا تھاجس میں اس نے کہا تھا کہ جب بھی کوئی سرکاری نوکری آتی ہے تو اس کے ٹیسٹ کی بھاری فیس وصول کی جاتی ہے جو ایک بیروزگار شخص کیلئے ادا کرنا ممکن نہیں ہوتی۔ چیف جسٹس نے طالبعلم کے خط کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر حکم دیا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ کی نصف فیس امیدواروں اور نصف متعلقہ محکموں یا وزارتوں سے وصول کی جائے۔ چیف جسٹس نے سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اس حکم پر 6 ہفتوں میں عملدر آمد کراکے رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دے دیاہے۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!