شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ایم پی اے بی بی فوزیہ کی سیلاب سے تباہ حال چترال کے فنڈز کو پشاور میں لگانا چترال کے ساتھ نا انصا فی ہیں ،جنرل کونسلر قیوم خان ،یوتھ کونسلر واسیع الدین

ایم پی اے بی بی فوزیہ کی سیلاب سے تباہ حال چترال کے فنڈز کو پشاور میں لگانا چترال کے ساتھ نا انصا فی ہیں ،جنرل کونسلر قیوم خان ،یوتھ کونسلر واسیع الدین

 

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز ) وی سی شاگرام سے کونسلر اور پی ٹی اے کے سابق جنرل سکرٹری یوسی شاگرام قیوم خان اور وی سی واشیچ کے یوتھ کونسلر واسیع الدین سابق صدر یوتھ ونگ تور کہو نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ MPAبی بی فو زیہ کی وجہ سے پی ٹی آئی چترال کو نقصان پہنچتا آرہا ہے ۔ صو بائی حکومت کی ایم پی اے کو دئیے گئے صوابدیدی فنڈ جو کہ ابھی ٹنڈر لگانے کے لئے RDD آفس میں پی سی ون کے لئے دئیے گئے ہیں اس میں پی ٹی آئی ور کر ز اور پی ٹی آئی کے ایلیکٹٹ ممبران کو نظر انداز کیا گیا ہیں اس فنڈ ز میں مو صوفہ ایم پی اے اپنے پرنسل سکرٹری کو7500000کے اسکیم، سابق صدر کے نام دس لاکھ کا اسکیم اور پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے بہنوی کے نام چالیس لاکھ روپے رکھا ہے اور تعجب کی بات یہ ہیں کہ گزشتہ سیلاب اور زلزلے کی وجہ سے چترال بلکل متاثر ہو چکاتھا ابھی تک مکمل طور پر بحال نہیں ہو چکے ہیں اور ایم پی اے صاحبہ پشاور جی ٹی روڈ کے پروٹکشن وال کے لیے 25لاکھ روپے رکھا ہیں ۔ اسے پہلے ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے چترال میں پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہارا تھا ،ایم پی اے اپنے یو نین کونسل میں چترال کے نامور شخصیت اور پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماکو بھی نہیں جتوا سکے وہ بری طرح شکت سے دوچارہوئے ایم پی اے اپنے حلقے میں پار ٹی کے ٹکٹ ہولڈر ز کے بجائے ایک وی سی کونسلر کے لیے دن رات محنت کی اوراس حلقے میں 82لاکھ روپے بھی لگائی تاہم وہ صر ف17ووٹ لیے دوسری طرف پی ٹی آئی بھی ایم پی اے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بری طرح شکست سے دو چار ہو ا۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی تحصیل چترال میں سوائے لٹکوہ کے علاوہ ایک سیٹ بھی نہ جیت سکا ۔ ہم چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان ، وزیر اعلی پر ویز خٹک او ر صو بائی وزیرریجنل صدر محمود خان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ یہ ٹینڈر فوری طور پر منسوخ کرکے ورکروں کی مشاورت سے فنڈز کو عوام کی فلاح کے کاموں میں خر چ کیا جائے اور ایم پی اے کواس بات پر قائل کیا جائے کہ وہ اپنی منمانی اور محصوص افر اد کے بجائے ورکروں کے ساتھ ملکر چترال کے مسا ئل حل کریں اور پار ٹی کو چترال مضبوط بنانے میں کر دار ادا کریں ۔ورنہ ہم 14ناظمین اور 22کونسلر زور کروں کے ساتھ پریس کانفرس کریں گے اور ایم پی اے کے گھر کے سامنے دھرنا دینگے

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے