شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / گہریت حادثہ کی ایک اور زخمی چل بسی شدید زخمی خاتون ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں دم توڑ گئی

گہریت حادثہ کی ایک اور زخمی چل بسی شدید زخمی خاتون ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں دم توڑ گئی

دروش( نمائندہ چترال آفیئرز) گذشتہ دنوں دروش سے چترال جانے والی موٹر کار(غواگئے) گہریت کے قریب حادثے میں جان بحق افراد کی تعداد دو ہو گئی۔ شدید زخمی خاتون ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں دم توڑ گئی جنہیں ہفتے کے روز دروش کے مقامی قبرستان میں اسکے بھائی کے پہلو میں سپرد خا ک کردیا گیا۔
یاد رہے کہ کل جمعہ کے روز دروش سے چترال جانے والی موٹر کار گہریت کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا تھا جسکے نتیجے میں ابتدائی طور ایک شخص مسمیٰ سمیع اللہ ولد میاں جی سکنہ بازار دروش جان بحق ہوا جبکہ دو خواتین اور دو بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔ دونوں خواتین شدید زخمی تھیں جن میں سے ایک کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال اور ایک کو پشاور ریفر کردیا گیا تاہم جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب زخمی خاتون مسمۃ شاہینہ دختر میاں جی چترال ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ مرحومہ شاہینہ پانچ بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی۔
اس اندوہناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے دوافراد سمیع اللہ اور اسکی بہن جان بحق ہوئے جبکہ اسی خاندان کی ایک خاتون اور دو بچوں سمیت چار دیگر افراد زخمی ہیں۔ ایک ہی گھرانے سے بیک وقت دو جنازے اٹھنے پر علاقے کی فضا سوگوار رہی۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے