شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / فصلی بیٹرے الیکشن میں ٹکٹ کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں اور پارٹی میں بحیثیت ورکر اپنی افادیت اور محنت سے اپنے لئے جگہ بنائیں۔ محمد ارشادصدر انصاف سپورٹس اینڈ کلچر چترال

فصلی بیٹرے الیکشن میں ٹکٹ کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں اور پارٹی میں بحیثیت ورکر اپنی افادیت اور محنت سے اپنے لئے جگہ بنائیں۔ محمد ارشادصدر انصاف سپورٹس اینڈ کلچر چترال

پشاور ( نمائندہ چترال آفئیرز)پیرا شوٹ سے آنے والے انشاء اللہ پیرا شوٹ سے ہی واپس چلے جائینگے پی ٹی آئی چترال ورکروں کا مشترکہ اثاثہ ہے اور کسی کو اوپر سے خود کو مسلط کرنے نہیں دیا جائے گا ان خیالات کاظہار انصاف سپورٹس اینڈ کلچر چترال کے صدرمحمد ارشاد نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی جدوجہد پچھلے بیس سالوں سے جاری ہے لیکن اشرافیہ نے عمران خان کا ساتھ دینے کے بجائے اس کامذاق ہی اڑایا اب جبکہ عمران خان او ر ورکروں کی جدوجہد سے پاکستان میں تبدیلی کی ہوا ہر طرف چل پڑی ہے تو فصلی بیٹرے تحریک انصاف کو زینہ بناکر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے کی کوششوں میں لگ گئے ہیں لیکن اکیسویں صدی میں عوام کو خصوصاً سیاسی طور پرباشعور ورکروں کو نہ تو دھوکہ دیاجا سکتا ہے اور نہ ہی و ہ دھونس اور دھاندلی برداشت کرینگے جو صاحبان آجکل اپنے ذاتی تعلقات کو استعما ل کرتے ہو ئے پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ان کو ہمارا یہ مشورہ ہے کہ وہ 2018کے الیکشن میں ٹکٹ کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں اور پارٹی میں بحیثیت ورکر اپنی افادیت اور محنت سے اپنے لئے جگہ بنائیں 2023تک اگر انہوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے نظریئے کو فروغ دینے کے لئے پارٹی میں آئے ہیں تو پھر پارٹی ورکرز ان کو کسی عہدے کے لئے زیر غور لا سکتے ہیں اگر پیرا شوٹ سے آکر خود کو پارٹی اور ورکرز پر مسلط کرنے کی کو شش کی تو اس پیرا شوٹ میں ہم وہ ہوا بھردینگے کہ ترچ میر کی چوٹیوں سے ان کا نیچا اترنا مشکل ہو جائیگا

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے