شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / صوبے کے کالجوں میں 774 عارضی اساتذہ کو مستقل کیا جا رہا ہے اور بہت جلد صوبے کے دیگر اداروں میں بھی موجود عارضی ملازمین کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مستقل کیا جائے گا۔مشتاق احمد غنی

صوبے کے کالجوں میں 774 عارضی اساتذہ کو مستقل کیا جا رہا ہے اور بہت جلد صوبے کے دیگر اداروں میں بھی موجود عارضی ملازمین کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مستقل کیا جائے گا۔مشتاق احمد غنی

( نمائندہ چترال آفئیرز )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے آج اسمبلی میں بل کے ذیعے صوبے میں ریگولرائز ہونے والے ٹیچنگ اسسٹنٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت اداروں کو مظبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبے کے تمام اداروں میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج صوبائی اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مشتاق غنی نے واضح کیا کہ صوبے کے کالجوں میں 774 عارضی اساتذہ کو مستقل کیا جا رہا ہے اور بہت جلد صوبے کے دیگر اداروں میں بھی موجود عارضی ملازمین کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مستقل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے تین سالوں سے یہ اساتذہ اپنے فرائض فکسڈ تنخواہوں پر انجام دے رہے تھے تاہم ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ان کو ریگولرائز کرنے کا بل آج صوبائی اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے ۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے