شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / عوامی نیشنل پارٹی کے سینئرنائب صدر مولاناقاری نظام الدین نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئرنائب صدر مولاناقاری نظام الدین نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) دروش سے تعلق رکھنے والےعوامی نیشنل پارٹی کے سینئرنائب صدممتازمولاناقاری نظام الدین نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ۔گذشتہ روزدروش میں منعقدہ ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  اُنہوں نےکہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ غریب عوام کی نمائندگی کرتی آئی ہے اورعوام کی آواز بن کے ہرفورم میں ان کے حقوق کے لئے جنگ لڑی ہے ۔چترال ماضی سے پاکستان پیپلزپارٹی کاگڑھ رہاہے اورضلعی صدروممبر صوبائی اسمبلی سلیم خان کی قیادت میں پی پی پی کی سب سے بڑی قوت بن چکی ہےاُنہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹواورشہیدمحترمہ بے نظربھٹوکے میشن کوآگے لے جانے کے لئے میں نے پی پی پی میں شمولیت اختیارکی۔اس موقع پرایم پی اے سلیم خان اوردیگرضلعی رہنمائوں نے قاری نظام الدین کوپی پی پی میں شمولیت پرخوش آمدیدکہا۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے