شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / مسیحی برادری چترال کے تمام مسائل ترجیحی بنیاد پرحل کئے جائیں گے؍ایم پی اے سلیم خان

مسیحی برادری چترال کے تمام مسائل ترجیحی بنیاد پرحل کئے جائیں گے؍ایم پی اے سلیم خان

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز)ممبر صوبائی اسمبلی سلیم خان  نے ہفتہ کے روزچترال کے مسیحی برادری کے مسائل سننے کے لئے ایلڈربابرمسیحی اوراقلیتی لیڈی کونسلرربیکہ شہزادی کے دعوت پر ایک پروگرام میں شرکت کی ۔لیڈی کونسلر ربیکہ شہزادی نے ایم پی اے سلیم خان کو مسحی برادی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ایم پی اے سلیم خان نے بنیادی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ حکام سے مشورہ کرکے مسائل حل کرونگا۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ تقربیا10سالوں سے چترال میں رہائش پذیرہیں اورنوکریاں کررہے ہیں اُن کے ڈومیسائل چترال میں بنائیں جائینگے اور رسوئیپرکی نوکریاں ترجیحی بنیادوں پرمسیحی برادری  کے افراد کودی جائے گی ۔انہوں نے چرچ کے لئے 3لاکھ روپے کااعلان بھی کیا اوردیگرمسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کی۔اس موقع پر پنجکوٹ پارٹی ورکروں نے ایم پی اے کواپنے مسائل سے اگاہ کیااُن کوبھی حل کرنے کا ایم پی اے سلیم خان نےوعدہ کیا

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے