شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بیٹی کے جہیز کے سامان خریدنے کیلئے چترال شہر آیا ہوا شخص راہ چلتے ہوئے ہارٹ اٹیک کا شکار

بیٹی کے جہیز کے سامان خریدنے کیلئے چترال شہر آیا ہوا شخص راہ چلتے ہوئے ہارٹ اٹیک کا شکار

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز) بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنے کی آرزو لئے شخص دار فانی سے کوچ کرگیا ۔ تفصیلات کے مطابق اپر چترال کے مقام پرکوسپ مستوج سے تعلق رکھنے والاشخص جو بیٹی کے جہیز کے سامان خریدنے کیلئے چترال شہر آیا ہوا تھا ۔ پی آئی اے چوک چترال میں راہ چلتے ہوئے اُس پر ہارٹ اٹیک ہو ا ۔ جسے فوری طور پر بازار کے دکانداروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال پہنچایا ۔ تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ متوفی کی جیب میں بیٹی کے جہیز کی خریداری کیلئے ایک لاکھ سے زیادہ روپے موجود تھے ۔ جنہیں اُن کے ورثا کے حوالے کیا گیا ۔ اُن کی میت کو بعد آزان آبائی گاؤں پرکوسپ روانہ کردیا گیا ۔ چترال میں غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی بہتات کی وجہ سے ہارٹ اٹیک کی بیماری میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ اورزیادہ تر اموات اسی بیماری کی وجہ سے ہی واقع ہوتی ہیں ۔

Facebook Comments