شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال کو پاکستان کا سب سے صاف ستھرا شہر بنانا ہے ۔ ارشاد سودھر ڈی۔سی چترال

چترال کو پاکستان کا سب سے صاف ستھرا شہر بنانا ہے ۔ ارشاد سودھر ڈی۔سی چترال

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) آج بروز جمعرات ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ صفائی کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر خود کررہے تھے ان کے ساتھ اسٹنٹ کمشنر عبد الاکرام ،ڈی۔پی۔او چترال شہزادہ سکندر الملک ،ڈاکٹر نور الاسلام اورڈاکٹر نظیر حسین وغیرہ شامل تھے۔
ہفتہ صفائی مہم میں محکمہ ٹی۔ایم۔او ، سی۔این۔ڈبلیو سمیت مختلف سکولوں کے طلبہ بھی شامل تھے۔اس موقعے پر ڈی۔سی چترال ارشاد سودھر نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے چترال کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملکر چترال کو ایک صاف ستھرا اور خوبصورت شہر بنا نا ہوگا جس کے لیے آپ کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ چترال کو پاکستان کا سب سے صاف ستھرا شہر بنانا ہے۔
جس کے بعد ڈی۔سی چترال اور ان کی ٹیم نے مین بازار کا دورہ کیا اور دوکاندار وں سے صفائی کے حوالے سے بات اورصفائی و ستھرائی کو یقینی بنانے کی تاکیدبھی کی ۔اس موقعے پر صفائی کے لیے مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ۔
Facebook Comments