شہ سرخیاں
Home / پاکستان / چترالی نوجوان بابر سلطان چترال اور پاکستان کا پہلا کم عمرترین نیوز کاسٹر

چترالی نوجوان بابر سلطان چترال اور پاکستان کا پہلا کم عمرترین نیوز کاسٹر

پشاور (نمائندہ چترال آفیئرز) چترال سے تعلق رکھنے والا نوجوان بابر سلطان پہلا چترالی اور پاکستان کا کم عمرتین نیوز کاسٹر بن گئے۔بابر سلطان پشاور میں رہتے ہیں جن کی عمر 20 سال ہے ۔بابر آج کل نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں ایم۔ایس۔سی میڈیا اینڈ ماس کمیونیکیشن پڑہ رہے ہیں ۔بابرشروع ہی سے اداکار بننا چاہتے ہیں جو کہ اسلام آبد میں تھیٹر بھی کر چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ نمل یونیورسٹی سے ایم۔ایس ۔سی کرنے کے بعد کراچی سے اداکاری شروع کرینگے۔
انہوں نے 8 سال کی عمر سے ریڈیو پشاور سے بطور چائلڈ ادا کار چترالی، پشتو اور انگریزی میں پروگرام کرتے تھے۔وہ پھر2016 میں نیوز کاسٹنگ کی جانب راغب ہو گئے ۔وہ اس لیے کہ بابرکے مطابق نیوز کاسٹنگ بھی اداکاری ہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلسل 7 سے 8 مہنے کی مشق کے بعدانہوں نے اپنی اردو پڑھنے اوراپنی تلفظ کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوئے۔جس کے بعد نمل یونیورسٹی میں ایم۔ایس۔سی میڈیا اینڈ ماس کیمونیکشن مین داخلہ لے لیاجہاں نمل ریڈیو میں خبریں پڑھنے لگے اور اسی دوران پاکستان ٹیلی ویژن میں بطور انٹرن کام کرتے رہے۔پھر روز نیوز میں انٹرویو دینے گیا جہاں انہیں بطور نیوز کاسٹر منتخب کیا گیا۔بابر کا کہنا ہے کہ ان کے لیے یہ دن خوشیوں کا دن تھا۔یاد رہے کہ بابر سلطان پاکستان کے سب سے کم عمر ترین اور چترال سے پہلا نیو ز کاسٹر ہے۔
Facebook Comments