شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سی پیک چترال روٹ اُن کی بھر پور جدوجہد کے نتیجے میں شامل کیاگیا ہے ۔ایم پی اے سلیم خان

سی پیک چترال روٹ اُن کی بھر پور جدوجہد کے نتیجے میں شامل کیاگیا ہے ۔ایم پی اے سلیم خان

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے صدر اور ایم پی اے سلیم خان نے کہا ہے ۔ کہ تیز رفتار عالمگیر ترقی اور سی پیک کی وجہ سے چترال میں آنے والے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے نوجوان نسل نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنے میں کوتاہی کی ۔ تو مستقبل میں خوفناک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اس لئے نوجوان طبقہ اپنے وقت کی قدروقیمیت کو سمجھتے ہوئے خود کو وقت کی رفتار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے علم پر توجہ دیں ۔ اور موجودہ دور میں کمپیوٹر کی تعلیم زندگی کے تمام شعبوں کی ضرورت بن گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشین کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ ایون کے طلبہ میں کورس کی تکمیل کے موقع پر سرٹفیکیٹ تقسیم کرنے کی ایک پُر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما محمد حکیم ایڈوکیٹ ، انجینئر فضل ربی ، قاضی فیصل ، عالمزیب ایڈوکیٹ ، رحمت نذیر خان ، سرور کمال ایڈوکیٹ کے علاوہ بڑی تعدادمیں مقامی عمائدین ، اور طلبہ موجود تھے ۔ سلیم خان نے کہا ۔ کہ سی پیک چترال روٹ اُن کی بھر پور جدوجہد کے نتیجے میں شامل کیاگیا ہے ۔ جس پر دو ارب ڈالر خرچ کئے جائیں گے ۔ اور اس روٹ کے بننے کے بعد کاروبار کا ایک وسیع نیٹ ورک وجود میں آئے گا ، اور جگہ جگہ بزنس حب تعمیر کئے جائیں گے ۔ انجینئر فضل ربی نے اپنے خطاب میں کہا ۔

کہ علاقہ ایون نے سیاسی ، علمی اور کاروباری طور پر بڑا نام پیدا کیا ہے ۔ اور آج بھی اس علاقے میں لوگوں کے پاس بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں ۔ لیکن ضرورت اس بات کی ہے ۔ کہ صلاحیتوں کے مثبت استعمال کیلئے وقت کے تقاضوں کے مطابق نوجوانوں کو مختلف شعبوں سے متعلق ہنر کی تربیت دی جائے ۔ آج ہنر سیکھنے کا وقت ہے ۔ اور جس کسی کے پاس ہنر ہوگا وہ وقت کے ساتھ چل سکے گا ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا ۔ کہ وہ کامیاب زندگی کے لئے والدین کی دُعاوں کو اولیت دیں ۔ فضل ربی نے نوجوانوں او طلبہ سے اپیل کی ۔ کہ اگر ہم چترال کو ترقی دینا چاہتے ہیں ۔ تو ہمیں فیس بُک پر اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے کی بجائے اُسے بہتر طریقے سے استعمال کرنے کے بارے میں سوچنا ہو گا ۔

Facebook Comments