شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال کے مشہور و معروف کاروباری شخصیات اور تجار برادری کے رہنماؤں کا ڈی ۔سی چترال کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین ۔

چترال کے مشہور و معروف کاروباری شخصیات اور تجار برادری کے رہنماؤں کا ڈی ۔سی چترال کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین ۔

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز) آج بدھ کے دن چترال کے مشہور ومعروف کاروباری شخصیات اور تجار برادری کے رہنماؤں نے ایک اخباری بیان دیا۔چترال کے معروف کاروباری شخصیت عبدالناصر اور دین محمد ندیم سمیت تجار برادری کے رہنما شبیر احمد اور کفایت نے مشترکہ طور پر اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ نئے ڈی۔سی ارشاد سودھیر کی جانب سے چترال بازار خصوصا بائی پاس روڈکی صفائی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ آج سے قبل ٹی۔ایم۔اوکی جانب سے پانی کے ٹینکر صرف پولو گراؤنڈ اور فٹ بال گراؤنڈ کے لیے استعمال میں لائے جاتے تھے مگر پہلی بار ان ٹینکرز کو چترال بازار کی صفائی کے لیے استعمال میں لایا گیا۔معروف کاروباری شخصیت عبدا لناصر اور دین محمد ندیم نے کہا کہ چترال بازار میں گردوغبار کی وجہ سے ان کے دوکانات کے قیمتی اشیاء ماند پڑگئے تھے مگر چترال بازار کی صفائی کے بعد دوکانات کی رونق پھر سے بحال ہو گئی ہے۔انہوں نے ڈی۔سی صاحب کے اقدامات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ چترال بازار کی صفائی یونہی جاری رہے گی۔
مزید ان کا کہنا تھا کہ چترال بازار میں سٹریٹ لائٹز کی کمی کی وجہ سے بازار اندھیروں میں دوب جاتا ہے چترال بازار میں سٹریٹ لائٹز کی اشد ضرورت ہے خصوصا بائی پاس روڈ میں سٹریٹ لائٹز کا ہونا نہایت اہم ہے ڈی۔سی صاحب صفائی کے ساتھ سٹریٹ لائٹز کا بھی بندوبست کریں۔
تجار برادری کے رہنما کفایت کا کہنا تھا کہ چترال بازار کے ساتھ ملحقہ جتنے بھی بس اسٹاپس ہیں ان میں خواتین کے لیے انتظار گاہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو کافی مسائل کا سامنا ہے لہذا خواتین کے لیے بس اسٹاپس میں باپردہ انتظار گاہ بھی بنائے جائیں۔
تجار برادری کے رہنما شبیر احمد کا کہنا تھا کہ چترال بازار میں پبلک واش رومزنہیں ہیں جس کی وجہ سے تجار برادری اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔اس سلسلے میں چترال بازار کے لیے پبلک واش رومز بنائے جائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور سے مال بردار گاڑیاں چترال پہنچ کر دوکانداروں سے منہ مانگے کرایہ لے رہے ہیں جو کہ ظلم و نا انصافی ہے ڈی۔سی صاحب اس مسئلے کا بھی نوٹس لیں۔
معروف کاروباری شخصیت عبدالناصر نے کہا کہ تجار یونین کے انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے لہذا جلد از جلد تجار یونین کے انتخابات کرائے جائیں۔
ٓآخر میں کاروباری شخصیات اور تجار برادری کے رہنماؤں نے چترال بازار کے صفائی کے حوالے سے اقدامات پر اے۔سی صاحبان کے کردار کی بھی تعریف کی۔

Facebook Comments