شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جے آئی یوتھ چترال کی طرف سے تقریب تقسیم انعامات ’’خطبات کوئز کمپٹیشن‘‘ کا انعقاد

جے آئی یوتھ چترال کی طرف سے تقریب تقسیم انعامات ’’خطبات کوئز کمپٹیشن‘‘ کا انعقاد

چترال(ٓنمائندہ چترال آفیئرز)جے آئی یوتھ چترال کی طرف سے نوجوانوں میں کتب بینی کو فروغ دینے کے مقصد کے پیش نظر ایک انعامی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے معروف مفکر و عالم دین سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی مشہور زمانہ کتاب ’’خطبات‘‘ کا انتخاب کیا گیا تھا، جو کہ ضروریات دین کے موضوع پر اردو زبان میں نہایت سلیس اور عام فہم کتاب ہے۔ یہ کتاب پہلی مرتبہ 1940 ء میں شائع ہوئی تھی۔ اس کتاب کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف گزشتہ سال کے دوران اس کتاب کے ایک لاکھ نسخے شائع ہوچکے تھے۔ اور گزشتہ کئی سالوں سے ہر سال اسی تعداد میں اس کے نسخے شائع ہورہے ہیں۔
اس مقابلے کے اعلان سے قبل شعبہ تعلیم سے وابستہ ماہرین اور این ٹی ایس سے تعلق رکھنے والے حضرات کی خدمات حاصل کی، جن کی مشاورت اور ماہرانہ آراء کی روشنی میں پروگرام کو آگے بڑھایا۔ اولین مرحلہ رجسٹریشن کا تھا، جو کہ 15 ستمبر تک جاری رہا۔ چترال کے مختلف مقامات پر رجسٹریشن آفسز کھولے گئے، اور مقررہ تاریخ تک 1400 طلبہ و طالبات رجسٹرڈ ہوئے۔ ہر رجسٹرڈ ہونے والے طالب علم کوتیاری کے لیے خطبات کتاب بھی دی جاتی تھی۔
ایک مہینہ تیاری کے لیے وقت دیاگیا اور 15 اکتوبر کو چترال کے مختلف مقامات پر 20 سینٹرز پر ٹیسٹ کا انعقاد ہوا۔ ٹیسٹ کے مرحلے کو ہر ممکن طریقے سے شفاف بنانے کی کوشش کی گئی، اور این ٹی ایس طریقہ کار کے مطابق تین مختلف کلرز میں پیپرز ترتیب دیئے گئے۔ پیپرز کی تیاری کے لیے قاری فدا محمد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی۔ جوابی کاپی کو کاربن پیپر میں بنایا گیا ، اور ٹیسٹ کے انعقاد کے چند گھنٹوں بعد ہی ’’کیز‘‘ جے آئی یوتھ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردئے گئے۔شفافیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے جوابی کاپی سے اُمیدوار کے کوائف والا حصہ ہٹا کر کوڈ نمبر دینے کا طریقہ اپنایا گیا، جو کہ آغاخان ہائر سیکنڈری سکول کے سینئر لیکچرر عطاء حسین اطہر کی سربراہی میں انجام پایا، دروش پبلک سکول دروش کے پرنسپل اخلاق الدین اور نیاب فارانی ان کی معاونت کرتے رہے۔ بعد ازاں پیپرز چیکنگ کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیئے گئے، اس کمیٹی کے سربراہ معروف دانشوراور جی کے صریر تھے۔رزلٹ کی تیاری کے سلسلے میں نورشمس الدین ، فرید احمد رضا، نایاب فارانی اور عطاء حسین اطہر سے اضافی خدمات لی گئیں۔ اس طریقے سے جملہ مراحل نہایت خوش اسلوبی اور شفافیت سے سرانجام پائے۔ اور آج نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات و اعزازات سے نوازنے کے لیے ایک پروگرام سجائی گئی ہےنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں سرور الدین نے پہلی پوزیشن حاصل کی جنہیں پچاس ہزار روپے انعام اور شیلڈ سے نوازا گیا،
دوسری پوزیشن صائمہ ناز جنہیں تیس ہزار روپے اور شیلڈ اور تیسری پوزیشن طارق جمیل نے حاصل کیا جنہیں بیس ہزار روپے اور شیلڈ سے نوازا گیا۔پروگرام کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ عبدالواسیع تھے پروگرام میں اے سی چترال عبدالاکرام ،ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ،ڈی ای او ایجوکیشن محمد ممتاز وردگ،امیر جے آئی ضلع چترال مولانا جمشید احمد،جے آئی یوتھ چترال کے صدر وجیح الدین اور چترال شہر کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آخر میں مہمان خصوصی عبدالواسیع،اے سی چترال عبدالاکرام اور ڈی ای او ایجوکیشن محمد ممتاز وردگ نے جیتنے والوں کو انعامات واعزازات سے نوازا
Facebook Comments