شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / یونیورسٹی آف چترال کی مشتہر کردہ آسامیوں کیلئے این ٹی ایس کی طرف سے رول نمبر جاری کیے گئے

یونیورسٹی آف چترال کی مشتہر کردہ آسامیوں کیلئے این ٹی ایس کی طرف سے رول نمبر جاری کیے گئے

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) یونیورسٹی آف چترال نے اپنی اشتہار نمبرپانچ (05)میں مشتہرکردہ لیکچرر اور پبلک ریلیشنز آفیسر کی آسامیوں کیلئے ٹیسٹوں کے انعقاد کو این ٹی ایس کے ذریعے کرانے کا انتظام کیاہے۔ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل آخری مراحل میں ہیں اوراین ٹی ایس کی جانب سے اہل اُمیدواروں کو رول نمبر سلپ جاری کئے گئے ہیں ۔ تاہم رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر ذیل میں دئے گئے لنک سے بھی ڈاؤلوڈ کئے جاسکتے ہیں http://nts.org.pk/Test&Products/Lists/102017/UniOfChitral_04112017_FL/Search.php
شیڈول کے مطابق بیچ نمبر ایک کے ٹیسٹ 04نومبر2017کو دن گیارہ بجے شروع ہونگے جبکہ دوسرے بیچ کے ٹیسٹ اُسی دن دو بجے شروع ہونگے۔جن امیدواروں کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر پہلے سے اہل ظاہر کیا گیا ہے لیکن ان کے رول نمبر این ٹی ایس کی طرف سے جاری نہیں کئے گئے ہیں وہ مورخہ 03نومبر 2017تک یونیورسٹی کے دفتر میں اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔ این ٹی ایس قوانین کے مطابق اصلی شناختی کا رڈ کا ہمراہ لانا لازمی ہے بصورت دیگر ٹیسٹ میں بیٹھنے نہیں دیا جائیگا
Facebook Comments