شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / وی سی نائب ناظم بونی ون میرے خلاف پروپیگنڈا کر کے میرے پیشہ وارانہ حیثیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔ایم ایس ٹی ایچ کیو بونی

وی سی نائب ناظم بونی ون میرے خلاف پروپیگنڈا کر کے میرے پیشہ وارانہ حیثیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔ایم ایس ٹی ایچ کیو بونی

بونی( نمائندہ چترال آفیئرز)ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی ڈاکٹر فیض الملک جیلانی نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ آج سے چند دن پہلے چترال کے بعض مقامی اخباروں میں حقائق کو معلوم کیے بغیر میرے مطالق ایک بے بنیاد اور من گھڑت خبر کو شائع کیا گیا،جس میں پرویز لال نامی شخص نے کچھ لوگوں کو ساتھ لیکر میرے پیشہ وارانہ زمہ داریوں پر سوالات اُٹھا کرمجھے ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی سے ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کیا۔اُنہوں نے کہاکہ اصل میں حقیقت کچھ اس طرح ہے کہ نائب ناظم وی سی بونی ون پرویز لال کا چھوٹا بھائی طارق احمد جو کہ گذشتہ سال ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش لوئر چترال میں وارڈ اردالی تعینات ہوکر ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں ڈیوٹی کررہا تھا ،نے ہسپتال میں اپنے زمہ داریوں کو سرانجام دینے سے انکار کردیا جس پر میں نے اس کی خدمات کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش جس کاوہ مستقل ملازم ہے کو واپس کردیا،اس کے بعد نائب ناظم پرویز لال نے اپنے بھائی کی ٹرانسفر کے بعد میرے دفتر میں آکر اسٹاف کے سامنے مجھے دھمکیاں دی اور مسلسل میرے خلاف مختلف طریقے سے پروپیگنڈا کر کے میرے پیشہ وارانہ حیثیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔میرے پیشہ وارانہ اورخاندانی شہرت کو داغدار کرنے کی کوشش کرنے پر میں پرویز لال اور انکے ساتھیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا حق محفوظ ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ میری چترال کے مقامی اخبار نویسوں کی خدمت میں گزارش ہے کہ کبھی بھی کسی زمہ دار افیسر کے خلاف کسی شکایت یا خبر کو شائع کرنے سے پہلے اس کا موقف اور حقائق کو ضرور معلوم کریں تاکہ بلا وجہ کسی کی عزت شکنی نہ ہو۔

Facebook Comments