شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پی۔ٹی۔آئی سپورٹس اینڈ کلچرچترال کی جانب سے 6نومبر کوشکریہ عمران خان موٹر بائک ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ امین الرحمٰن سنیئر وائس پریزیڈنٹ سپورٹس انیڈ کلچر چترال

پی۔ٹی۔آئی سپورٹس اینڈ کلچرچترال کی جانب سے 6نومبر کوشکریہ عمران خان موٹر بائک ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ امین الرحمٰن سنیئر وائس پریزیڈنٹ سپورٹس انیڈ کلچر چترال

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز) پی۔ٹی۔آئی سپورٹس اینڈ کلچر چترال کے سینئر وائس پریزیڈنٹ امین الرحمٰن نے چترال آفیئرز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی۔ٹی۔آئی سپورٹس اینڈ کلچر چترال 6 نومبر کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے چترال کو دو ضلعوں میں تقسیم کرنے کی خوشی میں میں شکریہ عمران خان موٹر بائک ریلی کا اہتمام کررہی ہے ۔ جس کی قیادت سینئر وائس پریزیڈنٹ سپورٹس انیڈ کلچر چترال امین الرحمٰن خود کرینگے اس ریلی میں چترال بھر سے پی۔ٹی۔آئی ورکرز اوبہت بڑی تعدا د میں چترال کے عوام شرکت کرینگے۔شکریہ عمران خان موٹر بائک ریلی 6نومبر بروز پیر دن 12 بجے پولو گراؤنڈچترال سے شروع ہوکر بلپھوک تک جائے گی جہاں سے ریلی براستہ دنین ایون سے ہونے کر واپس پولو گراؤنڈ چترال میں اختتام پزیر ہوگی ۔اس موقعے پر سینئر وائس پریزیڈنٹ سپورٹس اینڈ کلچر چترال امین الرحمٰن نے عوام سے اپیل کی کہ چترال کے باشعور اور احسان مند عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں موٹر بائک ریلی میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔
Facebook Comments