شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تمام اسکیموں کے پیسے غریب عوام کے ٹیکسوں سے دیئے جاتے ہیں لہذاِ امانت پیسوں کوصحیح طریقے سے خرچ کرکے ضائع ہونے سے بچایاجائے ۔ ڈپٹی کمشنر چترال

تمام اسکیموں کے پیسے غریب عوام کے ٹیکسوں سے دیئے جاتے ہیں لہذاِ امانت پیسوں کوصحیح طریقے سے خرچ کرکے ضائع ہونے سے بچایاجائے ۔ ڈپٹی کمشنر چترال

چترال (بشیر حسین آزاد) ایم پی ایزاسکیموں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ذویلپمنٹ کمیٹی زیرصدرات منعقدہواجس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالااکرم،ڈسٹرکٹ افیسرفنانس حیات شاہ ،ڈی ڈی ایم اوفدالکریم کے علاوہ تمام متعلقہ محکمہ جات سربراہ ہان اورنمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال نے زوردے کرکہاکہ تمام اسکیموں کے پیسے غریب عوام کے ٹیکسوں سے دیئے جاتے ہیں لہذاِ امانت پیسوں کوصحیح طریقے سے خرچ کرکے ضائع ہونے سے بچایاجائے ۔اُنہوں نے کہا کسی بھی اسکیم کوشروع کرنے سے پہلے اورمکمل ہونے کے بعدتصویری ثبوت انتظامیہ کو فراہم کئے جائے۔تاکہ صاف وشفاف طریقے سے ہرایک منصوبہ تکمیل کوپہنچے۔اس موقع پر بعض اسکیموں کی منظوری جبکہ بعض کے دستاوزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے موخرکردیے گئے۔

Facebook Comments