شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / .الخدمت سکول کی ٹیم نے تریچمیر سکول اینڈ کالج کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلی

.الخدمت سکول کی ٹیم نے تریچمیر سکول اینڈ کالج کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلی

انٹر سکول ٹورنامنٹ کرکٹ میچز کے پہلے مرحلے کے فائنل میچ میں الخدمت سکول کی ٹیم نے آج تریچمیر سکول اینڈ کالج کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلی ہے۔

ڈگری کالج گراونڈ کے میدان میں کھیلے گئے فائنل میچ میں آج الخدمت سکول نے ٹاس جیت کر تریچمیر کو بیٹنگ کی دعوت دی مگر اپنی نپی تلی باولنگ سے تریچمیر کی ٹیم کو بڑا سکور کرنے سے روکے رکھا۔ 8 اورز پر مشتمل اپنی باری میں تریچمیر کی ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر 53 اسکور بنا سکی۔ جس کے جواب میں الخدمت کی ٹیم نے اوپنر احمد کمال کی بہترین بلے بازی کی بدولت صرف ایک وکٹ گنوا کر باآسانی پوری کرلی۔ یوں الخدمت کی ٹیم، جو کہ صرف سکول کے طلبہ پر مشتمل ہے، انٹر کے طلبہ پر مشتمل ٹیموں کو شکست دیتی ہوئی پہلے مرحلے میں فاتح ٹھہر گئی۔

Facebook Comments