چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) ڈپٹی کمشنر چترال کی جانب سے جاری صفائی مہم کے آگلے مرحلے میں چترال بازار کی رونقیں بحال کرنے کے لیے چترال بازار کو رنگ و روغن کرنے کا سلسلہ شروع کیا جاچکا ہے ۔

جس کی شروعات اتالیغ بازار سے کیا جاچکا ہے۔ اس سلسلے میں چترال بازار کے دوکانوں کے بیرونی حصوں کو مختلف دیدہ زیب رنگوں سے رنگا جا رہا ہے ۔

جس کی وجہ سے بازار خوبصرتی اور صفائی کا منظر پیش کررہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چترال کی ٹیم اپنی نگرانی میں صفائی مہم جاری رکھے ہوۓہیں۔ اس سے قبل چترال بازار کی چمک دمک اور خوبصررتی ماند پڑچکی تھی۔ رنگ و روغن کے بعد بازار کی دلکشی او خوبصرتی میں خاطر خواں اضافہ ہوا ہے۔

Facebook Comments