شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / شارپ پاکستان کا ICMCکی معاون اشتراک سے وکلاء چترال کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

شارپ پاکستان کا ICMCکی معاون اشتراک سے وکلاء چترال کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

چترال(بشیر حسین آزاد)گذشتہ روزشارپ پاکستان نے ICMCکی معاون اشتراک سے چترال کے ایک مقامی گیسٹ ہاؤس میں چترال وکلاء کیلئے ایک روزہ

تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیا،پروگرام کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔۔SHARPکے مقامی ٹیم کے لیڈر قاضی سجاد احمد ایڈوکیٹ نے شرکاء کو باضابطہ طورپر پروگرام میں شرکت کرنے پر خوش آمدید کہا۔SHARPکے صوبائی ڈائریکٹر یس محترمہ میمونہ بتول خان نےSHARPکا جبکہ منصور خان ایڈوکیٹ نے ICMC کا مختصر اً تعارف پیش کیا۔اُنہوں نے اپنی اپنی تنظیمات کی نمائندگی کرتے ہوئے تنظیمات کے قیام کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔منصور خان ایڈوکیٹ نے انسانی حقوق اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو بنیادی انسانی حقوق ،آئین پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق آرٹیکلز،بین الاقوامی قوانین اور معاہدات اور ان کے تحفظ کے لئے ریاست ودیگر اداروں کے کردار کو اُجاگر کیا۔SHARPکے کوہاٹ آفس فیلڈ منیجر غیاث الدین گیلانی نے مہاجرین کے حقوق کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی کردار پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے مہاجرین کے حقوق ،پاکستان میں مہاجرین بالخصوص افغان مہاجرن کی موجودہ صورتحال ،مہاجر کارڈ ،POR Cardsسے متعلق مسائل وطریقہ کار،PCMکے دائرہ کار نیز مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی اور اس سے وابستہ VRCsکے طریقہ کار کے بارے میں شرکاء کو تفصیلاً بتایا۔سہولت کاروں نے شرکاء کے سوالات کے بھی تفصیلاً جوابات دئے۔محترمہ میمونہ بتول خان نے وفاق کی جانب سے وقتاً فوقتاًمشتہر شدہ اعلامیہ جات کے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔آخر میں شرکاء میں شرکتی سرٹیفیکٹس و سووینئر تقسیم کئے گئے۔جبکہ سینئر ایڈمن افیسرSHARP محمد تبریز نے نائب صدر ڈسٹرکٹ بار چترال محمد اسحاق کو اپنے ادارے کی طرف سے شیلڈ پیش کیا۔

Facebook Comments