شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / لوئر اور اپر چترال کو 25دسمبر سے بجلی کی ترسیل شروع ہوگی۔ایم این اے چترال کی عوام چترال کو خوشخبری

لوئر اور اپر چترال کو 25دسمبر سے بجلی کی ترسیل شروع ہوگی۔ایم این اے چترال کی عوام چترال کو خوشخبری

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز) ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین نے چترال خصوصاً اپر چترال کے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکی کوششوں سے گولین گول ہائیڈروپاور پراجیکٹ سے چترال ٹاون اور دروش سمیت اپر چترال کو 25دسمبر سے بجلی دینے کی حتمی منظوری دیدی گئی ۔ چترال کے لوکل میڈیاسے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے بجلی اویس لغاری سے کئی بار میٹنگ اور انکی طرف سے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیسکو پشاور کو ہدایت دینے کے بعد پیسکو حکام  گولین گول بجلی گھر سے لوئیر چترال کے ساتھ بالائی چترال کو بھی بجلی دینے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایک ٹرانسفارمرچند دنوں کےاند ردروش میں نصب کیاجائیگا۔جبکہ اپر چترال کو چار میگاواٹ بجلی دی جائیگی۔ جبکہ اس سے زیادہ لوڈ پیڈو کی موجودہ لائن برداشت نہیں کرسکتی ۔ انھوں نے کہا کہ اپر چترال کو جوٹی لشٹ گرڈ اسٹیشن سے بجلی دی جارہی ہے جسکی کیپسٹی چار میگاواٹ تک ہے۔ تاہم وفاقی حکومت کی طرف سے گزشتہ بجٹ میں تقریبا 55کروڑ روپے اس مد میں رکھے گئے ہیں۔ جبکہ باقی رقم بھی جلد ریلیز ہونگے، جس سے سب ڈویژن مستوج کیلئے کاغ لشٹ کے مقام پر ایک بڑا گرڈ اسٹیشن قائم کیا جائیگا۔اور 132کے وی  کے لائن بچھائی جائیگی۔ اور ساتھ دروش اور ماربل سٹی گنگ میں بھی گرڈ اسٹیشن بنائے جارہے ہیں۔ ایم این اے نے چترال ٹائمز کو مذید بتایا کہ ٹوٹل سات فیڈر اپر اور لوئیر چترال کیلئے منظور ہوگئے ہیں۔ جس میں یارخون، لاسپور، گرم چشمہ ،( کریم آباد، آرکاری اینڈ گرم چشمہ ٹو گوبور)، مدک لشٹ ، آرندو، تورکہو تا ریچ اور موڑکہوتاشاگروم شامل ہیں۔ جس کے بعد ان علاقوں کو مکمل بجلی دی جائیگی۔

Facebook Comments