شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جمعیت علماءاسلام تحصیل دروش کے انتخابات،مولانا انعام الحق امیر اور حاجی ضیاءالدین ناظم عمومی منتخب.

جمعیت علماءاسلام تحصیل دروش کے انتخابات،مولانا انعام الحق امیر اور حاجی ضیاءالدین ناظم عمومی منتخب.

دروش (نمائندہ چترال آفیئرز) جمعیت علماءاسلام تحصیل دروش کی جماعت دستوری تقاضے پورے نہ کرنے کی وجہ سے تحلیل ہو چکی تهی انتخاب کرانے کے لئے جے یو آئی کے ضلعی امیر قاری عبدالرحمن قریشی نے مفتی شفیق آحمد سکریٹری اطلاعات جے یو آئی ضلع چترال کو ناظم انتخابات مقررکیا تها ناظم انتخابات نے آج مورخہ 12 نومبر2017 بروزاتوار صبح دس بجے مدرسہ قاسم العلوم دروش میں تحصیل دروش کا انتخابی اجلاس بلایا

جسمیں ضلعی امیر قاری عبدالرحمن قریشی ،مفتی شفیق آحمد اور مولانا ولی الرحمن نے خصوصی شرکت کی اور تحصیل دروش عمومی کے 117اراکین میں سے 98اراکین نے شرکت کی .اور مولانا انعام الحق58ووٹ لیکر امیر منتخب ہوئے اور حاجی ضیاءالدین 50 ووٹ لیکر جنرل سکریٹری منتخب ہوئے .

اجلاس سے ضلعی امیر قاری عبدالرحمن قریشی ،مفتی شفیق آحمد،مفتی محمودالحسن،مولانا انعام الحق نے خطاب کیا اور سرپرست جےیوآئی دروش مولانا مشرف خان صاحب کی دعا کے ساته اجلاس اختتام پزیر ہوا.

Facebook Comments