شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / گورنمنٹ ہائی سکول چترال (موجودہ سینٹینل ماڈل ہائی سکول ) کے سابق طالب علموں کے لئے اولڈ بوائز ایسوسی ایشن میں رجسٹریشن کا عمل شروع

گورنمنٹ ہائی سکول چترال (موجودہ سینٹینل ماڈل ہائی سکول ) کے سابق طالب علموں کے لئے اولڈ بوائز ایسوسی ایشن میں رجسٹریشن کا عمل شروع

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) گورنمنٹ ہائی سکول چترال (موجودہ سینٹینل ماڈل ہائی سکول ) سے فارع ہونے والے سابق طالب علموں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سکول کے اولڈ بوائز ایسوسی ایشن میں رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شہزادہ تنویر الملک ایڈوکیٹ کی طرف سے جاری شدہ ایک پریس ریلیز میں چترال کی اس قدیم تریں درسگاہ سے فارغ التحصیل حضرات کو رجسٹریشن کے لئے ایسوسی ایشن کے صدر الحاج عیدالحسین سے ان کے شفاخانہ واقع شاہی بازار چترال سے رابطہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بہت جلد ہی مادر علمی کے سابق طالب علموں کا پروگرام منعقد کیاجائے گا جس میں سکول کے سابق طالب علموں کی بھولی بسری یادوں پر مبنی یادوں کی کتاب کی رونمائی کے علاوہ رنگارنگ آئٹم بھی پیش ہوں گے۔ پریس ریلیز کے مطابق اس سال کے اوائل میں ایسوسی ایشن کے سابق صدر امیر خان میر سے مشاورت کے بعد موجودہ کابینہ (صدر الحاج عیدالحسین ، جنرل سیکرٹری شہزادہ تنویر الملک ایڈوکیٹ، ناصر احمد خان نائب صدر ، محمد عرفان خزانچی اور ظہیرالدین سیکرٹری کوارڈینیشن پر مشتمل) نے کام شروع کردیا ہے جبکہ مشاورت کے لئے عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، کرنل (ریٹائرڈ) سردار محمد خان، گل مراد خان حسرت (سابق ڈی۔ ای۔ او)، کرنل (ریٹائرڈ ) ڈاکٹر فضل رحیم پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے اور کھوارکے معروف ادیب وشاعر اور ماہر تعلیم مولانگاہ نگاہ کی خدمات بھی اس ایسوسی ایشن کو حاصل ہیں۔رابطے کے لئے الحاج عیدالحسین فون نمبر زالحاج عیدالحسین03419037944اور 03015973682، شہزادہ تنویرالملک ایڈوکیٹ 03449700166اور محمد عرفان 03329926665۔

Facebook Comments