شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب دروش بازار ایریا میں آگ لگنے کی وجہ سے درجنوں دکانات سمیت مکانات جل کر خاکستر ہو گئے

جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب دروش بازار ایریا میں آگ لگنے کی وجہ سے درجنوں دکانات سمیت مکانات جل کر خاکستر ہو گئے

دروش(نمائندہ چترال آفیئرز) جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب دروش بازار ایریا میں آگ لگنے کی وجہ سے درجنوں دکانات جل کر خاکستر ہو گئے. تفصیلات کے مطابق رات تین بجے کرنل مراد اسٹیڈئم کے عقب میں موجود لنڈا بازار میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی مکانات اور دکانوں کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا. آگ کے شعلے بڑھتے ہوئے شہزادہ ضیاء آٹو مارکیٹ کے دکانوں تک پھیل گئے. اس خوفناک آگ پر قابو پانے کیلئے دروش کے علاوہ چترال سے بھی فائیر ٹینڈر منگوائے گئے. مقامی رضاکاروں, پولیس, چترال سکاوٹس اور فائر بریگیڈ اہلکاروں نے چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا. ایس ایچ او دروش بلبل حسن کے مطابق آگ کے نتیجے میں کھوکھوں سمیت 50 دکانیں, چار گاڑیاں, چار موٹر سائیکل جل کر خاکستر ہو گئے جبکہ قریب واقع چار گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے. اس واقعے میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا.
Facebook Comments