شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سی اینڈ ڈبلیو چترال میں پہلی بار چترالی خاتون سب انجینئر کی تقرری۔

سی اینڈ ڈبلیو چترال میں پہلی بار چترالی خاتون سب انجینئر کی تقرری۔

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز)شائستہ ناز چترال سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہے جن کی تقرری محکمہ سی این ڈبلیو چترال میں بطور سب انجینئر کی گئی ہے۔انجینئر شائستہ ناز کا تعلق اپرچترال کے گاؤں چنار مستوج سے ہے۔اُنہوں نے اپنی تقرری کو چترالی بچیوں کے لئے نیک شگون قرار دیا۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کی بچیوں میں بے پناہ صلاحیت موجودہے۔شرط صرف مواقع اور رہنمائی کی ہے۔اُنہوں نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین کی دعا اور اپنی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔
Facebook Comments