چترال(نمائندہ چترال آفیئرز)ڈی پی او چترال کے ہدایت پرایس ڈی پی اودروش اقبال کریم نے ایک خصوصی تفتیشی ٹیمسی آئی اومبارک احمد کی قیادت میں ایبٹ آباد روانہ کرکے دروش سے اغواء شدہ لڑکی مسماۃ عائشہ دروش کو برآمد کرکےملزم علی رضا ولد مشتاق احمد سکنہ کوٹلی آزاد کشمیرکو بھی باقاعدہ گرفتارکرکے اپنے ہمراہ تھانہ دروش پہنچایا ہے۔مزیدتفتیش جاری ہے۔یاد رہے کہ مسماۃ عائشہ کو ملزم نے ایک ماہ قبل دروش سے اغواء کرکے ایبٹ آباد لے گیا تھا۔
Facebook Comments