شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کے زیر اہتمام دو روزہ سائنس اینڈ آرٹس ایگزیبیشن کا اہتمام

شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کے زیر اہتمام دو روزہ سائنس اینڈ آرٹس ایگزیبیشن کا اہتمام

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کے زیر اہتمام گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل سکول چتر ال میں دو روزہ سائنس اینڈ آرٹس ایگزیبیشن 2017کا انعقاد کیا گیا۔جس میں چترال بھر سے سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔سائنس اینڈ آرٹس ایگزیبیشن 2017کا باقاعدہ آغاز آج صبح بروز ہفتہ 9:30 پر ہوا۔

مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے اپنے اپنے اسکولز کی نمائندگی کرتے ہوئے تخلیقی ،سائنسی اورفن پارے آرٹس سے متعلق چیزوں کے اسٹال لگائے تھے۔اس موقعے پرایگزیبیشن کے پہلے روز معزز مہمانوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جناب منہاس الدین صاحب ،پی۔ٹی۔آئی چترال کے صدر جناب عبدالطیف صاحب ،چترال چیمبر آف کامرس کے صدر جناب سرتاج احمد خان اور پریس کلب کے صدر جناب ظہیر الدین صاحب نے شرکت کی اور ایگزیبیشن کا جائزہ لیا اور مختلف اسٹالز میں دلچسپی لیتے ہوئے طلبہ و طالبات سے موضوع کے مناسبت سے سوالات پوچھے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

طلبہ و طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے سائنس اور آرٹ کے حوالے سے نمایاں چیزیں تخلیق کرکے سائنس اینڈ آرٹس ایگزیبیشن کو رونق بخشی معزز مہمانوں نے طلبہ و طالبات کے تخلیقی کام میں دلچسپی لیتے ہوئے ان کے کام کو سراہا ۔

سائنس اینڈ آرٹس ایگزیبیشن کی نمایاں بات یہ تھی کہ شہید اسامہ وڑائچ اکیڈمی کے کوارڈینیٹرجناب فدا الرحمن صاحب نے باوجود کم وسائل کے اپنی تگ و دو ،محنت اورلگن سے سائنس اینڈ آرٹس ایگزیبیشن کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھو ڑی جس کی وجہ سے ایگزیبیشن کامیاب ثابت ہوئی۔

ایگزیبیشن میں رضا کارانہ طور پر انتظامی امور کی انجام دہی جی۔کے صریر، احتشام الرحمن ، محمد نوید اور محمد صابر نے انجام دئیے۔دوروزہ سائنس اینڈ آرٹس ایگزیبیشن آج ہفتے کے روز شروع ہونے کے بعد کل اتوا ر کے روز اختتام پذیر ہوگا۔

Facebook Comments