شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / محکمہ واپڈا اور کوغزی روڈ

محکمہ واپڈا اور کوغزی روڈ

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) ذرائع مواصلات انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے جہاں سڑکیں ہوں وہ علاقہ ترقی کرتا ہے لیکن یہاں کوغزی میں یہ اس کے برعکس ہے ۔ ایک تو پہلے ہی سے سڑکیں تنگ اور دوسری طرف گولین گول پاور پراجیکٹ میں کام کرنے والی بھاری ٹرکوں کی آمدورفت کی وجہ سے پکّی سڑکیں بھی ویران ہوگئیں ، جگہ جگہ پر کھڈے اور ٹوٹی پھوٹی سڑک نظر آتی ہے جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ محکمہ واپڈا جو کہ پراجیکٹ کے شروع سے ہی عوام کوغزی کے ساتھ نا انصافی کا سلوک کرتا آرہا ہے اور آج بھی اس کے منہ بولتا ثبوت واضح طور پر نظر آرہے ہیں لیکن عوام اور حکومتی نمائندے خاموش دیکھائی دے رہے ہیں ۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کوغزی میں محکمہ واپڈا کی جانب سے مین پکی سڑک(جو کہ اپر چترال اور گلگت کو ملاتی ہے) کے ساتھ ساتھ ٹرانسمیشن لائن کے کھمبے نصب کئے جارہے ہیں جو کہ مستقبل کے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ٹریفک کے نظام کیلئے رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ لہزا اس پر غور کیا جائے۔

Facebook Comments