شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے 30نومبر آخری تاریخ مقرر

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے 30نومبر آخری تاریخ مقرر

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز)مجاز حکام نے چترال میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے 30نومبر کو آخری تاریخ مقرر کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں موجود نان کسٹم پیڈ (NCP) گاڑیوں کی رجسٹریشن کے جاری مہم کے حوالے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی صدارت میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ روان مہینے کی 30تاریخ این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ ہوگی جسکے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس حوالے سے چترال پولیس نے گاڑی مالکان کو خبردار کیا ہے کہ آخری تاریخ تک اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن ہر حال میں مکمل کر لیں کیونکہ حتمی تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد غیر رجسٹرڈ این سی پی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ چترال پولیس ذرائع کے مطابق ہزاروں گاڑیاں رجسٹرڈ کی جا چکی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں کٹ گاڑیا ں موجود ہیں جنکے مستقبل کا کوئی پتہ نہیں۔
Facebook Comments