شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ڈی ۔ایچ ۔کیو ہسپتال چترال میں کار پارکنگ کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔

ڈی ۔ایچ ۔کیو ہسپتال چترال میں کار پارکنگ کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔

چیف ایڈیٹر عاصم محمد

وقت کے ساتھ ساتھ چترال کی آبادی میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔جہاں پہلے چترال کی آبادی چار لاکھ تھی اب لگ بھگ پانچ ،چھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے ۔چترال شہر میں اداروں کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے آئے روز زندگی کا ہر شعبہ مسائل میں جکڑا ہوا نظر آتا ہے ۔اور ان مسائل میں چترال شہر میں مناسب کار پارکنگ کا نا ہونابھی آتا ہے۔اسی طرح ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال بھی ان مسائل میں جکڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال سے ملحقہ ادارے بھی متاثر ہورہے ہیں۔ہسپتال کے اندرکار پرکنگ نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے ۔بعض اوقات ٹریفک کی روانی میں خلل آجاتی ہے جس کی وجہ سے ایک قیمتی انسانی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو چاہیے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلے کی جانب بھی توجہ مرکوز کرے اور ہسپتال کار پرکنگ کے لیے مناسب جگہ کا تعین کرکے مریضوں کے لیے آسانی پیدا کیا جائے ۔جس کے لیے ہسپتال کے اندر یا باہر کسی بھی مناسب جگہ کا انتخاب کیا جاسکتا ہے تاکہ مریض آسانی سے آمد و رفت جاری رکھ سکیں ۔یاد رہے کہ چترال شہر کے ہسپتال کورٹ اور دیگر دفاتر کے ساتھ کار پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کے مسائل جنم لیتے ہیں جن کو اسی صورت میں حل کیا جاسکتا ہے کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے ایک مکمل کار پارکنگ کا قیام عمل میں لایا جائے۔

Facebook Comments