شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال آفیئرز نے اپنی الگ اور منفرد پیچان کی وجہ بہت کم عرصے میں چترالی عوام کے دل جیت لیے ۔

چترال آفیئرز نے اپنی الگ اور منفرد پیچان کی وجہ بہت کم عرصے میں چترالی عوام کے دل جیت لیے ۔

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) چترال میں درجن سے زیادہ آن لائن نیوز پیپرز خبرو معلومات کی فراہمی کے لیے کام کررہے ہیں۔ حالیہ ایک آن لائن سروے کے مطابق چترال کے چودہ آن لائن نیوز پیپرزمیں سے درجہ بندی میں چترال ٹائمز ڈاٹ کام کا ملکی سطح پر ۱۷ جبکہ چترال کی سطح پر پہلا نمبرہے۔دوسرے نمبر پر گزشتہ تین سالوں سے کام کرنے والے آن لائن نیوز پیپر چترال ایکسپریس ہے جسکی درجہ بندی چترال میں دوسرے نمبر پر ہے۔ تیسرے نمبر پر چترال ٹو ڈے  اور چوتھے نمبر پر زیل نیو ز کا ہے۔سروے کے مطابق ٹائمز آف چترال پانچویں،ڈیلی چترال چٹھی،چترال افئیرز ساتویں،چترال نیوزآٹھویں،آواز چترال نویں،چترال پوسٹ دسویں،نوائے چترال گیارھویں،شندور ٹائمزبارھویں،احتساب  تیرھویں اور چترال میل چودھویں نمبر پر ہے۔

یہاں یہ بات بھی واضح کرتے چلیں کہ چترال آفیئرز ان تمام آن لائن نیوز کے مقابلے میں بالکل نیا ہے۔ چترال آفیئرز نے محض پانچ چھ ماہ کے قلیل عرصے میں یہ اعزاز اپنے نام کی ہے اور ہم اپنے قارئین سے امید رکھتے ہیں کہ وہ اسی طرح چترال آفیئرز کو پسند کرتے ہوئے اسے چترال کی سب سے اول اور پسندیدہ آن لائن نیوز بنانے میں ہماری بھرپور تعاون کریں گے۔۔۔

Facebook Comments