شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بازار یونین کی عبوری کابنیہ تشکیل حاجی عید الحسین بازار کے عبوری صدر منتخب ،بہت جلد تجار یونین کے انتخابات کرائے جائیں گے۔عبدالاکرام اے۔سی

بازار یونین کی عبوری کابنیہ تشکیل حاجی عید الحسین بازار کے عبوری صدر منتخب ،بہت جلد تجار یونین کے انتخابات کرائے جائیں گے۔عبدالاکرام اے۔سی

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) آج بروز جمعرات عبدالاکرام اے۔سی کی قیادت میں تجاریونین اورتجار برادری کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تجار یونین کی نمائندگی تجار یونین کے سابق صدرحبیب مغل ،حاجی منظور اور میر سوات نے کی جبکہ تجار برادری کی نمائندگی شبیر احمد ،کفایت اور طاہر زمان نے کی ۔ ااس موقعے پر عبدالاکرام اے۔سی نے تجاریونین اور تجار برادری کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد دو تحصیلداروں کی زیر نگرانی تجار یونین کے انتخابات کرائے جائیں گے۔اجلاس میں بازار یونین کی عبوری کابنیہ تشکیل دی گئی ۔یاد رہے کہ تجار یونین کے انتخابات کی مدت 23 ستمبر 2016 کو ختم ہوچکی ہے ۔حاجی عید الحسین کو بازار کا عبوری صدر جبکہ حاجی ظفر عبوری کابینہ میں موجود ہونگے۔
Facebook Comments