شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بکرآباد بالا لنگ روڈ منصوبہ تا حال تاخیر کا شکار عوام مشکلات سے دوچار

بکرآباد بالا لنگ روڈ منصوبہ تا حال تاخیر کا شکار عوام مشکلات سے دوچار

بکر آباد(نمائندہ چترال آفیئرز) سڑک بکرآباد بالا تخمینہ لاگت 15 لاکھ روپے جس کا افتتاح 20 اپریل 2017 ؁ء بدست ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ ہوا تھا ۔ اب تک مذکورہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہے ۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بار بار توجہی نوٹس کے باوجود ڈسٹرکٹ ناظم، جغور بکرآباد ویلج کونسل ناظمیں و دیگر نمائندہ گان علاقہ کی عدم تو جہ اور ٹال مٹول کی وجہ سے اب تک یہ منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔جو کام ہوا ہے وہ بھی غیر میعاری ہونے کی وجہ سے قلیل مدت میں سڑک جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے
اور نکاسی آب کی ناقص بندوبست کی وجہ سے راہ چلتے مسافر شدید ازیت سے دوچار ہیں۔اہل علاقہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ سڑک تبدیلی کے دعویدار جماعت تحریک انصاف کے سابق صدر وامیدوار قومی اسمبلی عبدالطیف کی گزر گاہ ہے جو پچھلے کئی سالوں سے بکرآباد بالا میں رہائش پذیرہے افسو س کا مقام یہ ہے کہ وہ بھی ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے ۔ مذکورہ بالا سڑک کے حوالے سے اہل محلہ کے بار بار درخواست کے با وجود سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ بھی خاموش تما شائی کا کر دار ادا کر رہا ہے۔
مذکورہ بالا مسئلے کے فوری حل کے لئے اہلیانِ بکرآباد بالا نے ڈپٹی کمشنر چترال سے پور زور مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اس مسئلے کا نوٹس لیں۔
Facebook Comments