شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / شکاری برین ایڈم ہاک نے گہریت کنزروینسی میں 9سالہ مارخور کا ٹرافی شکار کیا

شکاری برین ایڈم ہاک نے گہریت کنزروینسی میں 9سالہ مارخور کا ٹرافی شکار کیا

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز) کینڈا سے تعلق رکھنے والے شکاری برین ایڈم ہاک نے گہریت کنزروینسی میں 9سالہ مارخور کا ٹرافی شکار کیا ہے۔ جس کے سینگوں کی لمبائی 39انچ تھی۔ وائلڈ لائف کے سب ڈویژنل آفیسر الطاف علی شاہ نےمیڈیا کو بتایا کہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے شکاری کو اس شکار کیلئے ایک دن انتظار کرنا پڑا ۔تاہم موسم صاف ہوتے ہی برین ایڈم ہاک نے ٹرافی ہنٹنگ میں کامیاب ہوگیا۔ اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا شکار تھا جبکہ اس سے پہلے2013ء میں اسی مقام پر ایک روسی شکاری نے مارخور کا شکار کیا تھا۔ جس کے سینگوں کی لمبائی 38 انچ تھی۔ انھوں نے بتایا کہ ایڈم ہاک نے اس ٹرافی ہنٹنگ کیلئے گیارہ ملین( ایک کروڑ دس لاکھ) پاکستانی روپے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے پاس جمع کیے تھے۔ انھوں نے مذید بتایا کہ اس ٹرافی شکار کی قیمت کا 80فیصد مقامی آبادی کو دی جاتی ہے۔جو ان کے اجتماعی ترقیاتی کاموں پرکمیونٹی کے منتخب کردہ کمیٹی کے زریعے خرچ کیاجاتا ہے۔ ایس ڈی ایف اوالطاف علی شاہ نے کہا کہ چترال کے مختلف کنزروینسی علاقوں میں کشمیر مارخور کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جو ان علاقوں کے کمیونٹی کی تعاون اور نگہداشت کی وجہ سے ممکن ہوگیا ہے۔

یادرہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے ہر سال اُن کشمیر مارخوروں کی ٹرافی شکار کیلئے اخبارات میں باقاعدہ اشتہار دیا جاتا ہے ۔ اورجن کی عمریں اپنی حدوں کو پہنچ چکی ہوتی ہیں۔ اُن کی شکار کے لئے پرمٹ جاری کیا جاتا ہے۔جس پر مختلف ممالک سے شکار کے شوقین افراد حصہ لیتے ہیں اور  سب سے زیادہ رقم کی پیش کش کرنے والے کو باقاعدہ ٹرافی شکار کیلئے وائلڈ لائف محکمہ کی طرف سے پرمٹ ایشو کیا جاتاہے ۔ جو مروجہ طریقہ کار کے تحت ٹرافی شکار کھیلنے کیلئے چترال آتا ہے ۔ اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں و متعلقہ کنزوینسی کے نمائندوں کی موجودگی میں مطلوبہ مارخو ر کا شکار کرتا ہے۔

Facebook Comments