شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / APTA کے پی کے، کے اراکین کے مشاورت سے ایک غیر جانب دار عبوری سیٹ اپ تشکیل دیں

APTA کے پی کے، کے اراکین کے مشاورت سے ایک غیر جانب دار عبوری سیٹ اپ تشکیل دیں

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) آج 27 دسمبر2017 گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال میں آل پرائمری ٹیچر اسو سی ایشن چترال اکا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں تحصیل چترال کے علاوہ دوسرے تحصیل کے عہدیدارن کی کثیر تعدا د نے شر کت کی۔ اجلاس کے شر کاء نے 24 دسمبر 2017 کو APTA چترال کے عبوری کابینہ اور سپریم کونسل کے چئیر مین کی طرف سے جانب دارنہ فیصلے کو مسترد کر تے ہو ئے مطالبہ کیا کہ APTA کے پی کے، کے اراکین کے مشاورت سے ایک غیر جانب دار عبوری سیٹ اپ تشکیل دیں۔اس کے زیر نگرانی الیکشن یا سلیکشن اپٹا کے آئین کے مطابق مقررہ وقت پر کرائے جائیں۔ اجلاس کے شر کا ء نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ سپریم کونسل کے چئیر مین نے غیر قانی اور فیصلہ کرکے خودساختہ صدر اور سکرٹری منتخب کیا۔جو کہ یہ فعل غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے۔اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ اس قرارداد کے ذریعے ڈی ای او (میل) چترال اور ڈی ای او (فیمل ) چترال کے نوٹس میں لایا جا تا ہے کہ فی الحال APTA ضلع چترال کا کوئی نمائندہ تنظیم نہیں ہے ڈسٹرکٹ کابینا تحلیل ہو گیا ہے
Facebook Comments