شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی

چترال میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے سیکرٹری اطلاعات قاضی فیصل احمد سید کے دفترسے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق چترال میں آج 27دسمبر2017کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی۔اس موقع پر پارٹی لیڈر شپ اور کارکنان نے شہید بے نظیر بھٹو اوربھٹو خاندان کو خراج عقیدت پیش کیا، اُن کی خدمات پر روشنی ڈالی اور اُن کے میشن کو آگے لے جانے کا تہیہ کیا۔

پی پی پی کے جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے میجر(ر) قاضی احمد سید،ایم پی اے سید سردار حسین،شریف حسین،وزیر،قاری نظام،انجینئر فضل ربی اور حمید جلال نے پاکستان پیپلز پارٹی کی پاکستان کے لئے خدمات اور بے نظیر بھٹو شہید کے زندگی پر روشنی ڈالی۔پروگرام کے صدر محفل جنرل سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ تھے۔اسٹیج کے فرائض صدر پاکستان پیپلز پارٹی لوئر چترال عالم زیب ایڈوکیٹ نے سرانجام دئیے۔اس موقع پر مختلف پارٹیوں سے کثیر تعداد میں لوگوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پارٹی قائدین نے پی پی پی میں شامل ہونے والوں کوہار اور پی پی پی جھنڈے پیش کیے گئے۔

Facebook Comments