شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اپنی ڈیوٹیوں کو عبادت سمجھ کر خلوص اور دیانتداری سے ادا کریں گے۔ اور تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیوں کو بروئے کار لائیں گے۔مینیجمنٹ کیڈر آفیسرز

اپنی ڈیوٹیوں کو عبادت سمجھ کر خلوص اور دیانتداری سے ادا کریں گے۔ اور تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیوں کو بروئے کار لائیں گے۔مینیجمنٹ کیڈر آفیسرز

چترال ( ارشاد اللہ شادؔ سے ) محکمہ ایلیمنٹری ایند سیکنڈری ایجوکیشن ضلع چترال کے تمام مینیجمنٹ کیڈر آفیسرز کا ایک اجلاس محمود غزنوی ایس ڈی ای او چترال کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مینیجمنٹ کے دیرینہ مطالبہ پر پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ ، وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ ، سیکرٹری تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ اور ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ کی تمام تنظیموں اور کلرک ایسو سی ایشن کا شکریہ بھی ادا کیا گیا، کہ اب سب نے مینیجمنٹ کیڈر کے افسران کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ۔ اور تمام آفیسروں نے اسی عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ڈیوٹیوں کو عبادت سمجھ کر خلوص اور دیانتداری سے ادا کریں گے۔ اور تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیوں کو بروئے کار لائیں گے۔

Facebook Comments