شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال گول نیشنل پارک ایک مکمل پارک ہونے کے باوجودکیوں سالہاسال سے رائل ہنٹنگ سے محروم چلا آرہا ہے ۔ سماجی کارکن اعزاز علی شاہ آف بلچ

چترال گول نیشنل پارک ایک مکمل پارک ہونے کے باوجودکیوں سالہاسال سے رائل ہنٹنگ سے محروم چلا آرہا ہے ۔ سماجی کارکن اعزاز علی شاہ آف بلچ

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) اعزاز علی شاہ آف بلچ جوکہ ایک سماجی کارکن ہیں نے چترال آفیئرز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چترال گول نیشنل پارک بننے سے قبل ہم اس سے استفادہ کرتے تھے مگر چترال گول نیشنل پارک بننے کے بعدہم پارک کے فوائد سے محروم ہیں اورگورنمنٹ ،وائلڈلائف ڈیپارٹمنٹ اور 11 وی سیزبھی چترال گول نیشنل پارک سے صحیح معنوں میں استفادہ کرنے سے محروم ہیں۔

اعزاز علی شاہ کا کہنا تھا کہ جیسا کہ دنیا کے کئی ممالک میں وائلڈ لائف نیشنل پارکوں میں رائل ہنٹنگ کرائے جاتے ہیں جن کی بدولت وہاں کی حکومت ،وائلڈلائف ڈیپارٹمنٹ اور عوام کو فائدہ پہنچتاہے۔مگر بدقسمتی سے چترال گول نیشنل پارک ایک مکمل پارک ہونے کے باوجود کیوں سالہاسال سے رائل ہنٹنگ سے محروم چلا آرہا ہے جس کی وجہ سے گورنمنٹ ،وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور چترال گول نیشنل پارک سے منسلک 11 وی سیز روئل ہینٹنگ کی عدم موجودگی کی بنا پر پارک سے خاطر خواہ فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں جو کہ ہم سب کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔


آخر میں اعزاز علی شاہ نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک، 11 وی سیز کے صدور،چیف کنزرویٹو وائلڈ لائف،ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر ،ایم۔این۔اے شہزادہ افتخار الدین ،ضلع ناظم مغفرت شاہ ،وائلڈ لائف چترال،ڈی۔ایف ۔او چترال اورچیئر مین کلاسٹر سے درخواست کرتا ہوں کہ چترال گول نیشنل پارک میں رائل ہنٹنگ کرائے جائے تاکہ ہم سب اس سے مستفید ہو سکیں ۔

Facebook Comments