شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پاک آرمی کا حوالہ دیکر لوگوں کو جعلی کال کئے جارہے ہیں،فوری طور پر ہیلپ لائن سے رجوع کریں/آئی ایس پی آر

پاک آرمی کا حوالہ دیکر لوگوں کو جعلی کال کئے جارہے ہیں،فوری طور پر ہیلپ لائن سے رجوع کریں/آئی ایس پی آر

راولپنڈی(آئی این پی) پاک فوج کی جانب سے عوام کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے،پاک فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بعض افراد خود کو فوجی اہلکار بتا کر جعلی فون کالز کرکے عوام سے ضروری معلومات حاصل کررہے ہیں،مسلح افواج کی جانب سے ایسی کوئی بھی ٹیلی فون کالز عوام کو نہیں کی جارہی،عوام ایسی کسی بھی فون کال کا جواب نہ دیں اور ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر1125 اور 1135 پر فوری اطلاع کریں۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بعض افراد کی جانب سے خود کو فوجی اہلکار بتا کر عوام کو جعلی فون کالز کی اطلاعات ملی ہیں ،جعلی فون کالز میں مردم شماری کے حوالے سے ضروری معلومات کا کہہ کر کالز میں شناختی کارڈ نمبر،بینک اکائونٹ اور دیگر ضروری معلومات مانگی جارہی ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کی جانب سے ایسی کوئی بھی ٹیلی فون کالز عوام کو نہیں کی جاری ہیں ۔عوام ایسی کسی بھی فون کال کا جواب نہ دیں اور جعلی فون کالز کے حوالے سے ایمرجنسی ہیلپ لائن پر فوری اطلاع دی جائے ایمرجنسی ہیلپ لائن کے نمبر یہ ہیں 1125،1135۔

Facebook Comments