شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ڈی۔پی۔او چترال منصور امان کے فوری اقدامات اور احکامات ، منشیات فروشوں کے گرد گھیر اتنگ۔

ڈی۔پی۔او چترال منصور امان کے فوری اقدامات اور احکامات ، منشیات فروشوں کے گرد گھیر اتنگ۔

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز) چترال پولیس نے ڈی پی او چترال منصور امان کے احکا مات پر گزشتہ دنوں منشیات فروشوں کےخلاف کاروائی میں مزید تیزی لائی ہیں گذشتہ روزدروش پولیس نے کاروائی کے دوران منشیات فروشوں کے پورے گروہ کو گرفتار کرکے 6کلو گرام چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کیا اور مزید تفتش جاری ہے

مورخہ 18/01/2018 کوڈی پی او چترال کے احکامات پرعمل کرتے ہوئےایس ڈی پی اودروش کی نگرانی میں ایس ایچ او دروش بلبل حسن نے ملزمان 1۔امیرحیات خان 2۔ قربان۔3 کریم اللہ ساکنان دروش سے مجموعی طورپر6کلوگرام سے زیادہ چرس برامد کرکے ملزمان کوگرفتارکرکے تینوں ملزمان کے خلاف 9CCNSA کے تحت مقدمات قائم ہوکرمزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ملزم سریل نمبر1بالا پیشہ ورمنشیات فروش ہے۔ملزم قربان مذکورہ ملزم امیرحیات کے چرس فی کلو 5000کے کرائے پر دیگرمقامات کو منتقل کرنے کا انکشاف کیا۔عدروش پولیس نےعوام دروش کی مزید حوصلہ افزائی اورتعاون سے دروش کو منشیات سے پاک کرنےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ۔گزشتہ دنوں سے چترال پولیس نے چترال میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر رکھا ہے متعدد منشیات فروش گرفتا رہو چکے ہیں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لانے پر عوام چترال نے پو لیس کی کارکردگی کو سراہا ہیں ۔

Facebook Comments