شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ڈپٹی کمشنر ،کمانڈانٹ چترال لیویز ارشاد سودھر نے چترال لیویز عملے کے مسائل سننے کے لیے دربار سجائی

ڈپٹی کمشنر ،کمانڈانٹ چترال لیویز ارشاد سودھر نے چترال لیویز عملے کے مسائل سننے کے لیے دربار سجائی

چترال (قاضی جنید) آج اتوار کے روز ڈپٹی کمشنر ،کمانڈانٹ چترال لیویز ارشاد سودھر نے چترال لیویز کے مسائل سننے کے لیے دربار سجائی جس میں اے۔ڈی ۔سی منہاس الدین،اے۔سی چترال ساجد نواز ،اے۔اے۔سی گوہر علی،اے۔اے۔سی دروش فیاض قریشی اور اے۔اے۔سی مستوج شیر قادر موجود تھے۔

 

ڈپٹی کمشنر ارشاد سودھر نے چترال لیویز کے مسائل کا ارسر نو جائزہ لیتے ہوئے مسائل پر ہونے والی پیش رفت پر بات کی۔اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر نے چترال لیویز کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے کہا کہ ترقی سینئر یٹی کی سطح پر دیا جائے گا ۔اس موقعے پر حاضرین نے شہداء قومی دفاع،شہداء چترال لیویز اور شہید اسامہ وڑائچ کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعائیں کیئے۔

دربار کے آخر میں چترال لیویز کے سینئر عہدہ داروں میں بطور خوبصورتی مواد بھی تقسیم کیا گیا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!