شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / آئی ایس ایف چترال کے بانی صدر مرتضی عزیز کا پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان

آئی ایس ایف چترال کے بانی صدر مرتضی عزیز کا پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان

پشاور (نمائندہ چترال آفیئرز)انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن چترال کے بانی اور آئی ایس ایف ڈگری کالج چترال کے سابق صدر مرتضی عزیز نے تحریک انصاف کو خیر باد کہتے ہوئے باقاعدہ طورپر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اس سلسلے میں ایک شمولیتی اجلاس پی ایس ایف کے صوبائی رہنما سلیم یوسف رومی کی قیادت میں پشاور یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس میں پی ایس ایف چترال کے اراکین کی کثیر تعداد شامل تھیں تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر پی ایس ایف خیبر پختونخواہ کے موجودہ جنرل سیکرٹری اور سابق صدر پی ایس ایف پشاور یونیورسٹی محمد ریاض یوسفزئی تھے جبکہ پی وائی او چترال کے سابق جنرل سیکرٹری سجاد اخوند کے بھی شریک تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی وائی او چترال کے سابق جنرل سیکرٹری سجاد اخوند نے مرتضی عزیز کو پارٹی میں خوش آمدید کہا جبکہ ریاض یوسفزئی نے ان کو ہار اور ٹوپی پہنائے ۔تقریب سے خطاب میں ریاض یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہم صوبائی سطح پر پی ایس ایف میں اسٹیڈی سرکلر شروع کرنے جارہےہیں جس کا آغاز پشاور یونیورسٹی سے کیا جائے گا جبکہ باقی اضلاع تک توسیع دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم جیالوں کو نظریاتی طور پر ٹرین کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ پی پی پی کا جیالا ملکی صورتحال اور بین الاقوامی امور سے متعلق آگاہی رکھے ۔ تقریب کے بعد مرتضی عزیز نے ہمارے نمایندے کو بتایا کہ ہم پی ٹی آئی کو بڑے ہی آئیڈیل جماعت سمجھ رہے تھے اور ہم نظریاتی طور پر اس پارٹی سے وابسطہ رہے اور چترال کی سطح پر پارٹی کو منظم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا البتہ بعد میں ہمارے اور ضلعی قیادت کے درمیان خلیج پیدا ہوگئی پی ٹی آئی کے پرانے ورکرز میں سے نوے فیصدموجودہ ضلعی قیادت کے حوالے سے تحفظات ہے جس کا آزالہ نہیں کیا گیا اور بالآخر ہمیں اپنا ناطہ پی ٹی آئی سے توڑنا پڑا، پیپلز پاٹی میں شمولیت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ دوسری جماعتوں کے مقابلے میں پیپلز پارٹی میں ورکرز کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور میں پی پی پی میں شمولیت کے بعد بڑا ہی فخر محسوس کرتا ہوں ۔ البتہ اپنے اور پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت کے درمیان کشیدہ تعلقات پر زیادہ بات کرنے سے معذرت کرلی ۔ یاد رہے مرتضی عزیز کا تعلق موجودہ ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چترال جناب عبدالطیف کے گاوں سے ہیں ۔

 

Karim Ullah

Seen by Karim Ullah at Tuesday 22:41

Facebook Comments