شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ضلعی انتظامیہ اور اے کے ڈی این کے سربراہان کا ڈپٹی کمشنر چترال کے زیر صدارت مشترکہ اجلاس

ضلعی انتظامیہ اور اے کے ڈی این کے سربراہان کا ڈپٹی کمشنر چترال کے زیر صدارت مشترکہ اجلاس

چترال (نمائندہ چترالٓٓٓآفیئرز)ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھیر کے زیرصدارت اے کے ڈی این کے ذیلی اداروں کے سربراہوں کا ایک اجلاس اے کے آر ایس پی ریجنل آفس چترال میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈی سی چترال ارشاد سدھیر کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے دیگر ذمہ داران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین،ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر حیات شاہ ،اے سی مستوج کیپٹن آن حیدر گوندل اوراسسٹنٹ کمشنردروش شیر قادرودیگر بھی موجود تھے۔
اجلاس کا مقصد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کواے کے ڈی این کےسرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کرنا اور دونوں اداروں کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط کرنا تھا۔ اے کے ڈی این کے سربراہان جس میں اے کے ای ایس پی کے جی ایم برگیڈئیر (ریٹائرڈ) خوش محمد ،اے کے ایچ ایس پی کے جی ایم ڈاکٹر ظفرآحمد،فوکس کے ریجنل پروگرام منیجر آمیر محمد اور اے کے پی بی ایس کے منیجر محمد کرم اور ایف ایم ایف بی کے منیجر شیر نوازنے آپنے اداروں کے بارے میں مختصر بریفنگ دی۔ جبکہ اے کے آر ایس پی کے ریجنل پروگرام منیجر انجینئر سردار ایوب اور پی ڈی سی سی ہیڈ بھی موقع پر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے چترال کی ترقی میں اے کے ڈی این کے کردار کو بے حد سراہا۔ ترقیاتی کاموں میں مذید بہتری لانے کے لئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ  ملکر کام کرنے پر زور دیا ۔ اور اے کے ڈی این کے ساتھ ہر قسم کے تعاوں کی یقین دہانی کی۔
انہوں نے اے سی دروش اور مستوج کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ بھی اے کے ڈی این کے تمام اداروں کے ساتھ تعاوں کریں۔اور اے کے ڈی این اداروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ تمام ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو آگاہ کریں ۔

Facebook Comments